• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین ہیں، ان کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا، وہ چند روز میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے کہا ہے کہ محسن نقوی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، آج کے دن سے ہی وہ چیئرمین پی سی بی ہیں، آج ہی ان کو چارج دے دیا، وہ 3 سال کے لیے چیئرمین ہیں۔

محسن نقوی نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ چیئرمین پی سی بی بن سکتے ہیں، قانون اور آئین میں پابندی نہیں کہ وہ چیئرمین فوری نہیں بن سکتے، ایسا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو آئین کے مطابق ہے، آنے والے ایونٹس میں اچھا کام اور فیصلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو باضابطہ طور پر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جیز) میں نامزد کیا تھا۔

محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ بی او جی میں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا گیا تھا جبکہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کے آئین کے تحت پی سی بی کی باگ ڈور الیکشن کمشنر شاہ خاور کے ہاتھ میں آگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید