• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ میں سفارشی کلچر نہیں چلے گا: محسن نقوی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں سفارشی کلچر نہیں چلے گا۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ کر محسن نقوی نے سی او او سلمان نصیر اور نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کرکٹ کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔ 

وہاب ریاض نے چیئرمین محسن نقوی کو ٹیم کی مصروفیات کا بتایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا پہلا ہدف ہے، مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فکر ہے، پاکستان کرکٹ کے معاملات کو درست انداز میں چلانا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے کوچنگ اسٹاف لانا پڑا تو لائیں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے ہیں۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین ہیں، ان کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا ہے، وہ چند روز میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید