• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 127 لاہور: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں صلح ہوگئی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈی ایم او آفس میں صلح ہوگئی۔

این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور پیپلز پارٹی کے دفتر پر مبینہ حملے کے معاملے میں دونوں بڑی جماعتوں نے صلح کرلی ہے۔

صلح کے بعد ن لیگ اور پی پی نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات پر مبنی درخواستیں واپس لے لیں۔

ن لیگ کے امیدوار عطا تارڑ اور پی پی کے میاں مصباح کے وکلاء ڈی ایم او آفس میں پیش ہوئے، جہاں دونوں جماعتوں نے صلح کی۔

این اے 127 لاہور پر عطا تارڑ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان مقابلہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید