اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 میں مضبوط امیدواروں کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہے۔
این اے 47 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ شعیب شاہین، مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے سبط بخاری اور جماعت اسلامی کے کاشف چوہدری آمنے سامنے ہیں۔
طارق فضل چوہدری گلی گلی مہم چلا رہے ہیں تو پیپلز پارٹی کے سبط بخاری بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر این اے 48 اور 47 میں آزاد امیدوار کے طور پر لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شعیب شاہین بھی دیہی اور شہری علاقوں میں اپنی انتخابی مہم زور و شورسے چلا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیدوار کاشف چوہدری بھی اپنی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 میں کل37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسلام آباد کے اس حلقے کی مجموعی آبادی 8 لاکھ 692 ہے، جبکہ 4 لاکھ 33 ہزار 200 ووٹرز ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 175 اور خواتین ووٹرز 2 لاکھ 6 ہزار 25 ہیں، حلقے میں 387 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates | NA-47