سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دیے گئے نذرانے کی چوری میں نامزد ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جامشورو نور لغاری نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ سے نذرانے کی چوری کے معاملے میں نامزد ملزم علی رضا گوپانگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ علی رضا گوپانگ پر 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کے سونے اور چاندی کی چوری کا الزام ہے۔
نور لغاری نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں منیجر اوقاف زبیر بلوچ کو بھی ضمانت مسترد ہونے پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم علی رضا سے اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔