الیکشن 2024ء کے راولپنڈی ریجن پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سید خرم علی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں ساڑھے 12 ہزار اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔
آر پی او راولپنڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے 4 ہزار اہلکار اور افسران حساس مقامات پر تعینات ہوں گے۔
سید خرم علی کے مطابق ریجن میں 13 قومی اور 26 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 5490 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں جبکہ 2 ہزار 519 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
آر پی او راولپنڈی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا، عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates