• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9  کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا سوشل میڈیا پر پیغام  پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم ویب سائٹ پر ہونے والے سائبر حملے کو حل کر رہی ہے، توقع ہے کہ ویب سائٹ جلد آپریشنل کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید