راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)8فروری کو راولپنڈی کے عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں ۔ جیت بلاول بھٹو کی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار این اے 56سے پیپلز پارٹی کی امید وار سمیرا گل،امید وار پی پی 16ملک عامر فدا پراچہ نے موہن پورہ میں کارنر میٹیگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری یوسف مقیم ،حاجی غفور، ندیم توکلی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8فروی کو مخالفین کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے ۔