• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال ضلع راولپنڈی نے 21دنوں میں25ہزار سے زیادہ بلاک کھیوٹ حل کرلئے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ مال ضلع راولپنڈی نے 21دنوں میں25ہزار سے زیادہ بلاک کھیوٹ حل کرلئے ہیں۔جس کے بعد تحصیل کلر سیداں،کوٹلی،ٹیکسلا اور کہوٹہ میں بلاک کھیوٹ کا معاملہ زیروہو ہوگیا ہے۔جبکہ اب صرف چار ہزار تین سو95کھیوٹ بلاک ہیں۔یہ وہ ہیں جن کے معاملات عدالتوں میں ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر راولپنڈی عارف رحیم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بلا ک کھیوٹ کا معاملہ حل ہونے کے بعد اب انتقالات کے اندراج کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس بھی آج کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کی زیر صدارت ہوگا۔واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام مکمل کرنے کیلئے30جون کی ڈیڈلائن دی ہوئی تھی۔جس کے بعد اجلاس آج ہورہا ہے۔ 
تازہ ترین