آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میرا دوست انٹرنیٹ پر ایک کمپنی سے بزنس کرتا ہے، اس بزنس کو اسٹارٹ کرنے کے لیے ممبر شپ فیس دو سو یورو ہے، اس کے بعد کمپنی کی مصنوعات دوسروں کو سیل کرتے ہیں، اسی طرح دوسروں کو اس کمپنی کے بارے میں بتا کر ممبرشپ دلواسکتے ہیں، یوں ایک نیٹ ورک قائم ہوجاتا ہے، اس نیٹ ورک میں جو نئے ممبر آکر بزنس کرتے ہیں اس کا کچھ فیصد نفع مین ممبر کو بھی ملتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ مین ممبر ایک دو بندوں کو ممبر شپ دلواتا ہے، آگے مزید ممبر بننے والوں کو وہ نہیں جانتا، لیکن اس کو ان تمام ممبروں کے بزنس پر ہفتہ یا مہینے میں پروفٹ ملتا ہے، کیا ایسا پروفٹ لینا شرعا جائز ہے جس میں ڈائرکٹ محنت نہ کی ہو؟
جواب: مذکورہ کمپنی کے کاروبار میں شرکت شرعاً جائز نہیں۔