• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم نے ہاتھ نہ ملا کر کونسا تیر مار لیا؟ بھگونت مان کی تنقید

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستانی ٹیم سے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھگونت مان نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر کونسا تیر مار لیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ کونسا دہرا معیار ہے پاکستانی اداکاروں کی فلم ریلیز نہیں کرنی ہے لیکن میچ کھیلنا ہے اور ہاتھ بھی نہیں ملانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت اپنے فائدے اور پیسہ کمانے کےلیے سارے کام کیے جارہی ہے لیکن سکھوں کو کرتارپور جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

بھگونت مان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں، پاک بھارت کرکٹ میچ ہوسکتے ہیں تو سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے کیوں روک رہے ہیں؟

پاکستان جانے سے روکے جانے پر سکھ یاتری ناراض ہوگئے، بھارتی پنجاب کی حکومتی، اپوزیشن جماعتوں اور سکھ مذہبی رہنماؤں نے بھارتی حکومت کی ایڈوائزری کی مذمت کردی۔

سابق رکن لوک سبھا سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ کرتارپور تک رسائی نہ دینے سے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید