• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اسلامی ریاست میں مندر بنانا کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مسلمانوں کے ملک میں مسلمان حاکم پر لازم ہے کہ غیر مسلم اقلیت کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرے، لیکن شریعت نے غیر مسلموں کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ عوامی مقامات پر اپنے مذہب کا پرچار کریں، غیر مسلموں کی عبادت اپنے گھروں اور قدیم عبادت گاہوں تک محدود رہے گی، غیر مسلم اپنے لئے نئی عبادت گاہ تعمیر نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنی کسی قدیم عبادت گاہ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

لہٰذا ہندوؤں سمیت کسی بھی غیر مسلم کو پاکستان سمیت مسلمانوں کے کسی بھی ملک کے کسی شہر یا گاؤں میں کہیں بھی نئے مندر یا غیر مسلم اقلیت کے کسی بھی نئے عبادت خانے کی تعمیر کی شرعاً اجازت نہیں ہے اور نہ ہی مسلمان کاریگروں اور مزدوروں کے لیے ایسی کسی تعمیر میں حصہ لینا درست ہے۔