• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد(آئی این پی)صدرِ پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کا استعفی منظور کرلیا،صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد سیکرٹری وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،یاد رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے ایک ہفتہ قبل استعفی صدر مملکت کو بھجوایا تھا، جسٹس شاہد نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا، انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا،جسٹس شاہد جمیل خان 2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید