پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 280 لیہ سے جیتنے والے شہاب الدین خان سیہڑ نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اس حوالے سے شہاب الدین خان سیہڑ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ میں جانے کی بات کی تردید کرتا ہوں۔
شہاب الدین خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کارکنان اور حلقے کے عوام کو مبارک باد بھی دی۔