• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک، بنکرز گرائیں گے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔

پشاور سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کے لیے ضلع میں بنکرز کو گرانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے باعث درپیش عوامی مسائل کا ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو جائیں گے، بنکرز کے گرانے، اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستے مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، بعض عناصر وہاں دیرپا امن کے دشمن ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عناصر کرم سے متعلق سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید