• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کی پیٹشن پر این اے 55 راولپنڈی کے انتخابی نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے جواب طلب کر لیا۔

راجہ بشارت کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق 50 ہزار سے زائد ووٹ سے راجہ بشارت الیکشن جیت گئے تھے، تمام ٹی وی چینلز بھی راجہ بشارت کی لیڈ اور جیت کی بابت اعلان کرتے رہے۔

سردار عبدالرازق کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کر رزلٹ تبدیل کیا گیا،فارم 47 فارم 45 کو نظرانداز کر کے جعلی طور پر تیار کیا گیا۔

الیکشن کمشن نے ابتدائی سماعت کے بعد آر او سے جواب طلب کر لیا اور این اے 55 کے انتخابی نتائج روک دیے۔

دوسری جانب الیکشن کمشن نے آزاد میدوار پی ٹی آئی کے چوہدری نذیر کی پیٹشن پر پی پی 11راولپنڈی کے نتائج پر بھی حکم امتناعی جاری کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید