• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز کی عدالت نے حکومت کو ایف 35 طیاروں کے پارٹس اسرائیل کو دینے روک دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پارٹس دینے کے معاملے پر نیدرلینڈز کی عدالت نے حکومت کو لڑاکا طیارے کے پارٹس دینے سے روک دیا۔ 

دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے عالمی قانون کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ایکسپورٹ روکنے کا فیصلہ دیا ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ حکومت کو اس کے فیصلے پر 7 روز کے اندر عمل کرنا ہے۔ اپیل کورٹ نے حکومت کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

خبر ایجنسی نے کہا کہ حکومت اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا سکتی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اپیل کورٹ میں انسانی حقوق تنظیموں نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید