پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم مزید پچاس نشستیں ملنے کا انتظار کریں گے، مل گئیں تو اکیلے حکومت بنائیں گے، نہ ملیں تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ارکان ہوں اسے ہی حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔