• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورسینئر منیجر آپریشن میں جھڑپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے سیاست ختم کرنےکیلئے ایم ڈی متحرک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار دو روز قبل   شام تا سحری تک اپنے دفتر میں موجود رہے ، اس موقع پر محمود مہے اور عثمان بھی موجود تھے ۔ سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی سے ملاقات میں انہوں نےان پر بھتہ خوری کے الزامات لگائے جس پر فہیم لودھی نےبھی غصے میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کردیئے۔ واضح رہے کہ فہیم لودھی کے سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل سے  اچھے تعلقات تھےاور ان کی کوشش ہے کہ موجودہ ڈی سی او سے بھی تعلقات استوار کئے جائیں جبکہ دوسری طرف فہیم لودھی کیلئےملازمین سے کرپشن  کلیکشن  کرنے کے الزامات پر مختار بھٹہ اور سجاد بھٹہ نے انکشاف کیا کہ ہم گزشتہ 8ماہ سے فیلڈ میں نہیں۔ادھرملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےایم ڈی کے خلاف آپریشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ متحد ہو گئے ہیں ، آپریشن منیجر فہیم لودھی اور چیف فنانس منیجر عمران نور سابق چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے ہمراہ لاہور میں افسران سے ملاقاتیں کرتے رہے ، ایم ڈی نےدونوں افسران کو ملتان طلب کر لیا   ،ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی جانب سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین میں سیاست کے انکشاف پر افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور افسران نے سابق چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سے ملکر اتحاد بنا لیا ۔گزشتہ بدھ کو ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار کو علم ہوا کہ دونوں افسران رائے منصب کے ساتھ لاہور میں موجود ہیں، جس پر ان دونوں افسران کو فوری طور پر ملتان پہنچنےکی ہدایت کی۔ ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ احمد شہریار نے دونوں افسران کےخلاف انکوائری کرانے پر غور شروع کردیا ہے ۔
تازہ ترین