• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھانوی نے سوشل میڈیا پر بہن خوشی سے معافی مانگ لی

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی چھوٹی بہن خوشی کپور سے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر اپنی بہن خوشی کپور سے معافی مانگی اور لکھا کہ آپ سے لڑائی کرنے پر معافی چاہتی ہوں۔

خوشی کپور نے اپنی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ میک اپ کیلئے کرسی پر براجمان ہیں، جھانوی کپور نے اس پوسٹ پر بہن سے تازہ اختلاف پر معافی مانگ کر صلح کرلی۔

خوشی کپور نے سرمئی رنگ کی دیدہ زیب ہائی نیک شرٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس پر جھانوی کپور نے اپنی بہن سے معذرت کی۔

اداکارہ نے پوسٹ پر ہارٹ ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا کہ’تمہاری شدید یاد آرہی ہے، افسوس ہے کہ تم سے میں لڑی جبکہ میں تم سے پیار کرتی ہوں، تم میری بہترین لڈو ہو‘۔

اس پر خوشی نے ردعمل دیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے بھی تمہاری شدید یاد آرہی ہے، مجھے بھی لڑائی کا افسوس ہے، ہی ہی ہی۔

خوشی کپور کی اس پوسٹ پر اہل خانہ اور مداحوں نے بھی تبصرے کیے، کرن شنایہ کپور نے لکھا ’مس یو‘ تو اوری نے لکھا ’گلیمر گرل‘، شبانی اختر نے لکھا ’واہ‘جبکہ آرچیز کی ساتھی اداکارہ تارا شرما نے دل کا ایموجی لگایا۔

دونوں بہنوں کے تعلقات کیسے ہیں؟ اس حوالے سے کافی ود کرن شو میں اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت کا تذکرہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ والدہ کی موت کی فون پر اطلاع ملی تو میں اپنے کمرے میں تھی، ساتھ کے کمرے میں خوشی کے رونے کی آواز سن رہی تھی۔

جھانوی کپور نے کہا کہ میں روتے ہوئے خوشی کے کمرے میں گئی تو یہ رونا بھول کر مجھے تسلی دینے لگ گئی، میں اُس کے بعد سے اسے کبھی بھی روتے نہیں دیکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید