صوابی( نمائندہ جنگ) صوابی پولیس اور مجرم اشتہاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران مجرم اشتہاری شدید زخمی ہو گیا جب کہ پولیس فائرنگ سے بال بال بچ گئی پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل صوابی اظہار شاہ خان ، ایس ایچ او عجب درانی ، ایس آئی حیان اللہ ، ہیڈ کانسٹیبل جہانگیر ، عدنان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل پارٹی نے مانیری بالا میں اشتہاری محمد ایاز ولد خان شیر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کر دیا پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم قتل کے مقدمہ کے علاوہ دفعہ 109، 34اور112میں تھانہ صوابی کو مطلوب تھا پولیس نے مجروح کے قبضہ سے تیس بور پستول اور کارتوس بر آمد کئے گئے۔