صوابی( نمائندہ جنگ ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی طاہر محمود خان اور جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد حیا خان نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے جیل کے اندر عدالت لگا دی اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں پابند سلاسل گیارہ ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ہدایت کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر افطاری اور سحری کے دوران قیدیوں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے