اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کا کیس لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی کو بھیج دیا جبکہ قانونی معاونت کیلئے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسو سی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے۔