یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گی لیکن اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی میگا ایونٹ میں شرکت پر سوال اٹھ گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے میگا ایونٹ میں ویرات کوہلی کی شرکت کے بارے میں بات کرے سے گریز کیا ہے۔
جے شاہ کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑیوں کو ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ویرات کوہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی 15 سال میں ذاتی وجوہات پر چھٹی مانگ رہا ہے تو یہ مانگنا اس کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اس قسم کے کھلاڑی نہیں ہیں کہ وہ بغیر کسی وجہ کے چھٹی مانگیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چھٹیاں مانگ کر نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔