• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 8 سالہ بچے کا قتل، پولیس ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 8 سالہ بچے کے قتل کی تفتیش کیلئے پولیس کی تین سے زائد ٹیموں نے کام شروع کر دیا۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق علاقے میں نصب 40 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز حاصل کرلی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے لاپتہ ہونے کے 40 منٹ بعد شدید زخمی حالت میں ملا۔ 

انہوں نے کہا کہ جس مقام پر بچے کو پھینکا گیا وہاں کا فاصلہ گھر سے 10 منٹ کا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق جس وقت بچہ لاپتا ہوا، والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ مقتول بچہ اسکول سے واپس گھر رائیڈر کے ساتھ آتا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گھر کے نیچے قائم دکان کا مالک بچے کے لئے گیٹ کھولتا تھا۔ گزشتہ روز بھی پہلے مقتول بچہ، بعد میں اس کا کزن اسکول سے واپس آئے تھے۔ دونوں کے لئے گیٹ نیچے قائم دکان کے مالک نے ہی کھولا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق بچے کے 16 سال کے کزن اور دکان مالک کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ بچے کے گھر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ اب تک آلہ قتل کا تعین نہیں ہوسکا، زیادتی کے شواہد بھی نہیں ملے۔ 

تفتیشی حکام کے مطابق جس مقام پر بچے کو پھینکا گیا وہاں سے ٹوٹی ہوئی بوتل کا کانچ ملا ہے۔

قومی خبریں سے مزید