• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کے الیکشن مسترد کرتے ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتفاق

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے میں 8 فروری کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اس نقطہ پر اتفاق کرلیا۔ 

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف ایک مؤثر وفد فضل الرحمان کی رہائش گاہ آیا، پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف، سینیٹر عامر ڈوگر، عمیر نیازی، فضل خان شامل تھے۔ جمعیت علماء اسلام نے پی ٹی آئی وفد کو خوش آمدید کہا۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں، یہ عوامی مینڈیٹ نہیں، دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن کو صاف شفاف نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس الیکشن سے سیاسی و معاشی استحکام نہیں آئیگا، دونوں پارٹیوں کا اس بات پر اتفاق ہے، 8 فروری کے انتخابات کو جے یو آئی مسترد کرتی ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جے یو آئی ان الیکشن کو یکسر مسترد کرتی ہے، یہ جعلی الیکشن ہے یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔ آج پوری قوم کے سامنے ایک نقشہ نظر آرہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس پر دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ 8 فروری کے الیکشن کو صاف شفاف نہیں مانا جاسکتا، اسے مسترد کرتے ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کرے گی، جے یو آئی (ف) نے بھی الیکشن پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بددیانتی ہوئی ہے، مستقبل میں اسی سوچ کیساتھ بات چیت کریں گے، دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت تک تحریک چلائیں گے جب تک غصب شدہ حق واپس نہیں مل جاتا۔ ہمیں قیادت نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں۔

قومی خبریں سے مزید