• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کا اپنی گلوکاری پر دلچسپ تبصرہ

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی گلوکاری پر دلچسپ تبصرہ کرکے سب کو قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی کو سُر سے سُر ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوڈکاسٹ کا ہے جس میں پی ایس ایل کے باقاعدہ انعقاد سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا۔

اسی دوران نسیم شاہ سے گانا سنانے کی فرمائش کی گئی اور انہیں مائیک اور ہیڈ فونز دے دیئے گئے۔

نسیم شاہ نے ہیڈ فونز پہنے اور لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی قوالی ’کالی کالی زلفیں‘ سنتے گئے اور گاتے گئے۔

تاہم انہوں نے آخری لائن گُنگُناتے ہوئے کھلاڑی ہیڈ فونز ہٹادیتے ہیں، ہیڈ فونز ہٹانے پر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیسا گا رہے ہیں۔

نسیم شاہ اپنی ہی گائیکی کا مذاق اُڑاتے ہوئے پشتون لہجے میں کہتے ہیں کہ ’اتنا بڑا فرق ہے، یہ تو ایک دم سے راحت فتح علی خان سے یہ چاہت فتح علی خان ہو گیا ہے‘۔

یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور کھلاڑی کی گلوکاری کو بھی صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید