• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا، نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فیس بک
حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فیس بک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے جامشورو انٹرچینج پر دھرنا دیا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج کا ملین دھرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ جاگ رہا ہے، پیر پگارا کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک رکے گی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اس الیکشن کے نتائج کالعدم قرار دے، ہمیں چپ کروانے کیلئے ایک ارینجمینٹ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید