اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )مانسہرہ، ریٹرنگ افسر تبدیل، نوازشریف نے الیکشن لڑا تھا،حاجرہ سمیع تبدیل،ذاکر جدون ریٹرننگ افسر تعینات، نواز شریف کی عذرداری بحال ،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ این اے 15 مانسہرہ پر راجہ گشتاسپ کی کامیابی کو نواز شریف کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے ۔اس سے قبل جمعہ کو الیکشن کمیشن نے این اے 15مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی ۔الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔