• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی کے 25 ہزار قالینوں کی صفائی کس طرح اور کتنی بار کی جاتی ہے؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد نبوی کے مختلف حصوں میں استعمال ہونے والے 25 ہزار سے زائد قالینوں کو یومیہ بنیاد پر 3 بار صاف کیا جاتا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرمین الشریفین اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبوی میں موجود نماز کے لیے مخصوص قالینوں کی یومیہ بنیاد پر 3 مرتبہ صفائی اور 200 لیٹر خوشبو سے ان کو معطر کیا جاتا ہے۔

مقامی طور پر تیار کیے جانے والے یہ قالین اپنے خاص ڈیزائن، اعلی معیار اور نمازیوں کی راحت و آرام کے مطابق ملائم اور مضبوط بناوٹ کے حوالے سے منفرد ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہر قالین پر ’آر ایف آئی ٹی‘ سسٹم کی الیکٹرونک چپ ہوتی ہے جسے بارکوڈ کے ذریعے اسکین کرکے قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی کے قالینوں کی دیکھ بھال حرمین شریفین اتھارٹی کی زائرین اور نمازیوں کو معیاری سہولیتیں فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید