چترال کے علاقہ ارسون میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے اکتیس افراد کے لواحقین کو آج تین تین لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے جائیں گے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے چترال سے 14 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔17 لاپتہ افراد کی لاشیں نکالنے کے لئے آج سے دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاپتہ افراد کی نعشیں نکالنے کے لئے پاک آرمی، چترال اسکاوٹس اور پولیس آج دوبارہ سے آپریشن کررہی ہیں۔
سیلاب سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تفصیلی سروے کے بعد متاثرین کو مکانات کا معاوضہ دیا جائے گا۔