سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملتان کی ایڈمنسٹریشن نے بھی انتخابی نتائج تبدیل کیے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کے وقت اور بعد میں جو کچھ ہو رہا ہے، پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سیاسی جماعتیں نہیں مافیاز ہیں، یہ لوگ صرف اپنے بچوں کو ہی اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔
سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ سوچ سمجھ کے بعد خود الیکشن سے دستبردار ہوگیا، مجھے آفر دی گئی آپ الیکشن لڑیں تو آپ کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو نتائج ہیں، ان کو تسلیم کیا جائے، انتخابات سے متعلق دو سے تین افسران نے بیانات بھی دے دیے ہیں۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ ملتان کی ایڈمنسٹریشن نے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کیا۔
انکا کہنا تھا کہ پہلی بار ہوا ایک جماعت کا نشان نہیں تھا الیکشن مہم نہیں کرسکتےتھے۔