• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگایا جائے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ--- فائل فوٹو
حلیم عادل شیخ--- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، آر اوز و نگراں حکومت کو پیغام ہے کہ آپ لوگ دلدل میں پھنس گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگائیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے، چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگایا جائے، انہوں نے بروقت الیکشن نہیں کروایا اور اب بھی شفاف الیکشن نہیں کروایا۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکندر سلطان نے عوام کی توہین کی ہے، توہینِ عوام کا مقدمہ عوام کی ہی عدالت میں چلے گا۔

قومی خبریں سے مزید