راولپنڈی کے علاقے ڈھوک پہاڑیاں میںایک ہی خاندان کے 4 افراد کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا،قتل کی اندوہناک واردات میں جان سے جانیوالوں میں میاں بیوی سمیت 4 افراد شامل ہیں۔
تھانہ صدر بیرونی کی حدود ڈھوک پہاڑیاں کے ایک گھر سے شیر افضل اسکی بیوی آسیہ بیٹی شیما اور گھر آئی مہمان آئضہ کی لاشیں ملیں ،پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
اہل علاقہ نے پولیس کو بتایا کہ گھر سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی کسی نے فائرنگ کی آواز نہیں سنی، جب کہ دوسرے کمرے میں موجود 2 مزید بچے واقعے میں محفوظ رہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک قتل کئے جانے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔