پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان سے 3 آزاد اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی کے 3 آزاد ارکان نے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے ملاقات میں شمولیت کااعلان کرنے والوں میں لیاقت لہڑی، اسفندیار کاکڑ اور مولوی نور اللّٰہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلز پارٹی اب 13 اراکین اسمبلی کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی ہے۔