بھارتی حکومت اور احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ’دہلی چلو‘ مارچ 21 فروری تک مؤخر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد کسانوں نے دہلی چلو مارچ 2 روز کے لیے موخر کر دی گئی ہے۔
کسان یونین کا کہنا ہے کہ حکومت کے پیش کردہ منصوبوں پر مشاورت کریں گے۔ حکومتی منصوبوں پر اتفاق رائے ہو گیا تو تحریک واپس لیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا تو 21 فروری کو نئی دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔