190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی تیسری بار مؤخر ہو گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی۔
عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا جس کی وجہ سے ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کی گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی ہو گئی تھی۔
جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔
گزشتہ روز وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک میں تعینات کیا تھا، ان کو 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔