• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے اپنے سابق فیکلٹی رکن اور لیجنڈڑی اداکار و صداکار طلعت حسین کو فن اداکاری اور اس کی تعلیم و ترویج میں ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگار پیش کی ہے۔

یہ اعزازی یادگار ناپا کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے چیئرمین سید جاوید اقبال اور سی ای او جنید زبیری نے مایاناز فنکار کی رہائش گاہ پر خصوصی طور پر جاکر طلعت حسین کو پیش کی۔

اس موقع پر سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کی ریڈیو، ٹیلی وژن، فلم اور بالخصوص تھیٹر میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین اس نسل کے معدود چند نمائندوں میں سے ایک ہیں جس نے بڑی نفاست سے اداکاری کے ہر شعبے میں شائقین کو اپنے سحر میں جگڑے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ طلعت حسین شروع سے ہی ناپا سے منسلک رہے تاہم 2 برس قبل گرتی صحت کی وجہ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

طلعت حسین بیماری کی وجہ سے وہ عموماً کسی سے ملاقات نہیں کر رہے لیکن ان کے اہل خانہ نے خاص طور سے ناپا کے وفد سے ملاقات کا بندوبست کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید