• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور بلدیاتی سسٹم میں عوام کی کس طرح خدمت کرسکتے ہیں،میئر حاجی زبیر

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی ز بیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن کے سٹی کونسل ہال میں منعقدہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لوکل گورنمنٹ سسٹم انتہائی کمزور اور ناقص ہےعوام کو خدمات کی فراہمی نہیں ہورہی ہے میٹروپولیٹن کی ریونیو بڑھانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر رہے ،ہمارے اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں اس حوالے سے عدالت سے بھی رجو ع کرلیا ہے لیکن تاحال اختیارات کے حوالے سے کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی او ر ایک کمزور بلدیاتی سسٹم کی موجودگی میں عوام کی کس طرح خدمت کرسکتے ہیں عوام کی خدمت کے حوالے سے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔میئر پشاور حاجی زبیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینوں سے اپیل کی کہ حکومتی عہدیداروں سے ملیں اور عوام کو پبلک سروس ڈلیوری کی فراہمی میں انکے اختیارات بحال کرنے میں اپنا کردا ر اداکریں۔
پشاور سے مزید