• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL کے نشریاتی حقوق پر نجی ٹی وی کا موقف مسترد

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیلی ویژن نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق سے متعلق نجی ٹی وی (اے آر وائی) کے موقف کو مسترد کر دیا، پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ ہے، یہ اپنی حدود کے اندر رہ کر کام کرتا ہے، پی ٹی وی اسپورٹس کے لئے اے آر وائی کی پیشکش ناقابل قبول تھی۔ منگل کو پی ٹی وی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پی ایس ایل 9 کے نشریاتی حقوق کے حصول سے متعلق اپنی کاوشوں سے متعلق آگاہ کیا تھا، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پی ٹی وی اور وزارت اطلاعات کی کاوشوں کو سراہا، اس اجلاس میں اے آر وائی انتظامیہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس ضمن میں اے آر وائی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی کوئی بنیاد نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید