• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

76 سال گزر گئے پاکستان اصل میثاق پر نہیں پہنچ سکا، طاہر محمود اشرفى

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چيئرمين پاكستان علما كونسل حافظ طاہر اشرفى نے کہا ہے کہ 76 سال گزر گئے پاکستان اصل میثاق پر نہیں پہنچ سکا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام عشرہ تاسیس منایا جا رہا ہے، آج میثاق پاکستان کے موضوع پر بات کریں گے۔

حافظ طاہر محمود اشرفى کا کہنا ہے کہ پاکستان لا الہ الااللہ کے نام پر قائم ہوا، قائد اعظم سے ملک کا منشور پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 1300 سال پہلے طے ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام عدل کے قیام کے لیے پاکستان کا قیام ہوا تھا، پاکستان کو اس وقت امن، محبت، یکجہتی سمیت سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، یہاں معاشی اور سیاسی استحکام ہو گا تو خوشحالی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید