• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان—فائل فوٹو
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان—فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری پر غور ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بطور سپریم کورٹ جج نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پربھی غور ہو گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں، 14 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید