وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا؟ فیصلہ کی گھڑی آگئی ہے، اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس طلب کرلیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کی شام ہوگا جس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی شرکت کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 24 فروری کو بلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ، فریال تالپور، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے نام زیرِ گردش ہیں۔