آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہوگئے۔
وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہوئے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی243 چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں اور 42 قبضے میں لے کر اڑا دی گئیں، 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں 65 دہشتگردوں کے اور معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا گیا ہے، پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوسٹوں سے روسی ساختہ ہیوی گرنیڈ لانچرز قبضے میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔