آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہاز وں پر حملہ کیا گیا۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق میزائل یا پروجیکٹائل حملوں کا نشانہ بننے والوں میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں۔
ایک جہاز کو آبنائے ہرمز میں دبئی کے قریب، دوسرے کو عمان کے ساحل سے تقریباً 11 ناٹیکل میل دوری پر نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پا لیا گیا، حملے میں عملہ محفوظ ہے۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کے باعث، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، حملے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے اور انہیں کویت کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔