• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے کویت و بحرین میں فوجی اڈوں پر حملے، 100 امریکی فوجیوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، حملے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے اور انہیں کویت کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بحرین میں امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ایک بحری اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اب تک 37 لہروں میں میزائل اور ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، یہ حملے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید