کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال لیگ (آسٹریلین لاز) کی جانب سے ایسوسی ایشن کے صوبائی ریجنل اور ضلعی عہدیداران اور مقامی کھلاڑیوں کے اعزاز میں جامشورو میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ فٹ بال لیگ کے چیئرمین حمید شاہ مہمان خصوصی تھے جن سے سندھ فٹ بال لیگ کے صدر خرم رفیع صدیقی اور سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے تمام عہدیداران اور کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔ قبل ازیں سندھ فٹ بال لیگ (آسٹریلین لاز)کا اجلاس صدر خرم رفیع صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل پرویز احمد شیخ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں اگست میں اسلام آباد میں ہونے والی پہلی نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں عبدالجبار انصاری، نور نبی، سید نیاز احمد شاہ، جاوید اقبال، شازیہ جاوید، عبدالرشید خان، فہد ایوب، علی زوہیب، محمد اقبال، بابو شاہ اور دیگر بھی شریک تھے۔