• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابتک نہ ہوسکا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

الیکشن کے بعد 21 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر غلام علی کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکریٹری سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے بھی اسمبلی اجلاس سے متعلق لاعلمی ظاہر کردی ہے جبکہ گورنر نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر سے باہر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس وقت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس سمیت پشاور میں موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید