• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسز میں میپکو کے 5 ایس ڈی اوز کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ساہیوال سرکل انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے5ایس ڈی اوزکو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن ساہیوال سرکل نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن محمد اسد حسین، ایس ڈی او پاور ہاؤس سب ڈویژن پاکپتن علی ضیاء اور ایس ڈی او الفریدسب ڈویژن پاکپتن صلا ح الدین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔
ملتان سے مزید