• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کا انوکھا اقدام

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا میں آج بھی اپنی پسند کی شادی کرنے کا فیصلہ کرنے والوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پسند کی شادی کے خواہشمند بہت سے لڑکوں اور لڑکیوں کو اس مقصد کے لیے مذہبی شخصیات سے خصوصی دعائیں کرواتے یا مزارات پر جاکر خود دعائیں کرتے اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

لیکن حال ہی میں پسند کی شادی کی خواہش مند ایک لڑکی نےاس مقصد کے لیے اُٹھائے اپنے انوکھے اور دلچسپ اقدام کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ٹک ٹاک پر فائق بھائی نامی ایک ڈیلیوری بوائے کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ڈیلیوری بوائے کو پسند کی شادی کی خواہشمند ایک لڑکی کی جانب سے ضرورت مندوں میں بریانی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


پسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی نے اس مقصد کے لیے ڈیلیوری بوائے کو یہ ہدایت کی کہ وہ تقسیم کرنے سے پہلے بریانی کے ڈبوں کے اوپر ایک نوٹ پرنٹ کروا کر لگائے۔

اس نوٹ میں لڑکی نے لکھوایا کہ ’جسے میں چاہتی ہوں اس سال میرا اس سے نکاح ہوجائے‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید